Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصام الحق کا مسکڈ ڈبلز میں فاتحانہ آغاز

نیویارک:سیزن کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز میں اعصام الحق اور امریکہ کی ریقوئل اٹاوو نے فاتحانہ آغاز کیا۔ دونوں نے امریکی جوڑی لوئیسا چیریکو اوربریڈلے کیہن کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیدی۔2017ءکے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق نے کامیاب آغاز کیا۔ اعصام الحق اور امریکہ کے ریقوئل اٹاوو نے دونوں سیٹ 6-4 کے یکساں اسکور سے جیتے۔ مینز ڈبلز میں اعصام الحق کے ساتھی آسٹریلیا کے سام گروتھ ہیں۔ آج مینز ڈبلز میں اعصام اور گروتھ کا مقابلہ روسی پیئرکیرن کیچرنوف اور آندرے روبلوف سے ہوگا۔اعصام الحق گرینڈ سلیم فائنل کھیلنے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2010ء میں مینز اور مکسڈ ڈبلز فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا لیکن دونوں میں انہیں شکست ہوگئی تھی۔ مینز ڈبلز میں رواں سیزن میں اعصام الحق4مختلف پارٹنرز کے ساتھ4 ڈبلز ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

شیئر: