بالی وڈ کے معروف نغمہ نگار اور ہدایت کار گلزار کی فلم لباس 29 برس بعد ریلیز ہوگی۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق ”لباس“ کی کہانی گلزار کی اپنے افسانے ” سیما “پر مبنی ہے۔فلم کی کہانی کا محورایک تھیٹر ڈائریکٹر اور اس کی اہلیہ کی زندگی ہے۔تھیٹر ڈائریکٹر کے رول میں نصیر الدین شاہ اور اہلیہ کے کردار میں شبانہ اعظمی نظر آئیں گی۔فلم کی کاسٹ میں راج ببر، سشما سیٹھ، اتپل دت اور انو کپور شامل ہیں۔لباس کی موسیقی آنجہانی آر ڈی برمن نے ترتیب دی تھی۔1988 میں بننے والی یہ فلم جلدسنیما گھروں میںنمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔