Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم نے خواجہ اظہار پر حملے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد... صدر مملکت ممنون ،وزیراعظم شاہد خاقان اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے کراچی میں خواجہ اظہار الحسن پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور ڈی جی رینجرز سندھ کو فون کیا۔ اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے وزیر داخلہ کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 

شیئر: