سعودی عرب روہنگیا کے متعلق مذمتی قرار داد پیش کرے گا
ریاض: سعودی عرب اقوام متحدہ میں روہنگیا میں مسلمانوں پرہونے والے مظالم کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کرے گا۔ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے وفد نے کہا ہے کہ اراکانی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم ، ان کے قتل عام اور مساجد کی بے حرمتی پر قرار داد پیش کی جائے گا۔ وفد نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات کرکے قرار داد کے متعلق آگاہ کیا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جنرل سکریٹری نے روہنگیا حکومت کی مذمت کی ہے۔سعودی وفد نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سامنے بھی روہنگیا میں مسلمانوں کا معاملہ پیش کیا ہے۔ اب سلامتی کونسل میں بھی اس کے متعلق قرار داد پیش ہوگی۔سعودی عرب، اقوام متحدہ کے تعاون سے اس مسئلے کے حل پر غور کر رہا ہے۔