Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مالیاتی دھوکہ دہی کی 33 وارداتوں میں ملوث گروہ پکڑا گیا

اس گروہ میں تیں سعودی شہری اور چھ بنگلہ دیشی شامل ہیں۔ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے مالیاتی دھوکہ دہی کی 33 وارداتوں میں ملوث 9 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس گروہ میں تیں سعودی شہری اور چھ بنگلہ دیشی شامل ہیں۔
ریاض پولیس کے تحت کریمنل انویسٹی گیشن اینڈ ریسرچ ونگ نے بتایا ملزمان متاثرین کو دھوکہ دینے کےلیے ایک سرکاری ایجنسی کے جعلی لنکس استعمال کرکے مختلف سرکاری خدمات کی فراہمی کا دعوی کرتے تھے۔
انہوں نے سعودی عرب سے باہر کام کرنے والے ایک دوسرے گروہ کے تعاون سے دھوکہ دہی کی وارداتیں کیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ گروہ متاثرین کو مختلف سرکاری خدمات فراہم کرنے کے بہانے انہیں اپنے جال میں پھنسانے میں مصروف تھا۔ انہوں نے تقریبا تین لاکھ 94 ہزار ریال کا فراڈ کیا۔
گروہ کے ارکان نے مملکت کے مختلف علاقوں میں مالیاتی دھوکہ دہی کی 33 وارداتیں کیں۔
پولیس نے ملزمان سے جرائم کے لیے استعمال ہونے والی ڈیوائسز ضبط کرلیں۔ گروہ کے تمام ارکان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

 

شیئر: