چھیڑخانی کی مزاحمت پر چاقو سے حملہ
فیروزآباد۔۔۔۔۔یوپی میں فیروز آباد کے سرسہ گنج علاقہ میں چھیڑخانی کی مزاحمت پر بدمعاشوں نے طالبہ پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کہیر پور کے شیوپال کی بیٹی علاقائی انٹر کالج کی12ویں کلاس کی طالبہ ہے۔ صبح گاؤں کے دنیش اور اس کے ساتھیوں نے طالبہ سے چھیڑخانی اور مارپیٹ شروع کردی ۔ اس وقت گاؤں والوں نے معاملہ کو رفع دفع کرادیاتاہم دنیش کے لوگوں نے شیوپال کے گھر میں گھس کر اس کی بیٹی کو چاقوسے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ شوروغل سن کر محلے کے لوگ جمع ہوگئے جنہیں دیکھ کر حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے دبنگوں کی تلاش شرو ع کردی ہے۔