Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرملا سیتا رمن ملک کی نئی وزیر دفاع

    نئی دہلی ۔۔۔۔۔۔کابینہ کی توسیع میں تو خاص نہیں تھا لیکن قلمدانوں کو تقسیم نے یقینا سب کو چونکا دیا ہے ۔ نرملا سیتا رمن جن کے بارے میں پچھلی توسیع میں نکالے جانے کی تلوار لٹکی ہوئی تھی ان کو اب ملک کا وزیر دفاع بنایا گیا ہے۔ وہ اندرا گاندھی کے بعد دوسری خاتون وزیر دفاع ہیں۔ نرملا سیتا رمن کے لئے یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ابھی تک صرف وزیر مملکت تھیں اور پہلی بار ان کو کابینہ کا درجہ دیا گیا ہے ۔ کابینہ کا وزیر بنتے ہی ان کو ملک کے دفاع کی وزارت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ نرملا سیتا رمن کو وزیر دفاع بنایاجانا خواتین کو با اختیار بنانے کی سمت بڑا قدم ہے ۔ واضح رہے اب سلامتی پر کابینہ کی کمیٹی (سی سی ایس ) میں2خاتون وزراء ہوں گی ۔ وزیر خارجہ سشما سواراج کے بعد نرملا بھی(سی سی ایس ) کی رکن ہوں گی ۔سریش پربھو جنہوں نے مظفر نگر میں ریل حادثہ کے بعد استعفے کی پیش کش کی تھی اور ان کو وزیر اعظم نے کچھ دن انتظار کرنے کے لئے کہا تھاان کو وزارت اقتصاد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے دفاع کی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے اور ان کو خزانہ کے ساتھ کارپوریٹ معاملات کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ نئے کابینہ کے وزیر پیوش گوئل کو ریلوے کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ دھرمیندر پردھان کو پیٹرولیئم کے ساتھ روڈی کی وزارت اسکل ڈیولپمنٹ کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ کابینہ میں واحد مسلم وزیر مختار عباس نقوی کی ذمہ داری میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے بلکہ ان کو کابینہ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ ادھر اوما بھارتی سے گنگا کی صفائی محکمہ کی ذمہ داری لے کر نتن گڈکری کو سونپ دی گئی ہے جس سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ وزیر اعظم ان کے کام کاج سے خوش نہیں ہیں ۔ اسمرتی ایرانی کی دونوں وزارتیں برقرار رکھی گئی ہیں یعنی ان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔کابینہ میں شامل ہوئے 4 سابق بیو روکریٹس کو بھی اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔سابق سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ کو وزارت بجلی دی گئی ہے ۔ سابق آئی ایف ایس ہردیپ پوری کو شہری ترقی کی وزارت دی گئی ۔ سابق آئی اے ایس افسر الفانسو کو ٹورزم کا آزادنہ چارج دیا گیا ہے ۔

شیئر: