دنیا کی مستحکم معیشتوں میں سعودی عرب، ہندوستان اور پاکستان شامل
ریاض: 2030ءتک سعودی عرب، ہندوستان اور پاکستان کی معیشت دنیا کی21مستحکم ترین معیشتوں میں ہو گی۔ عالمی ادارے کے سروے کے مطابق معیشت کے اعتبار سے مستحکم ترین 21ممالک میں ہندوستان کاتیسرا نمبر ہوگاجہاں 2030ءتک16.511ٹرلین ڈالر کے ذخائر ہوں گے۔ فہرست میں انڈونیشیا 5ویں نمبر پر ہے جس کے پاس 5.424ٹرلین ڈالر کے ذخائر ہوں گے۔ سعودی عرب کا شمار13ویں ملک کے طور پر دکھا یا گیا ہے جس کے پاس 2.755ٹرلین ڈالر کے ذخائر ہوں گے جبکہ پاکستان 20ویں نمبر ہے جس کے پاس 2030ء1.868ٹرلین ڈالر کے ذخائر ہوں گے۔