Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں پولیو کے خاتمے کےلیے سعودی ایجنسی اور اسلامی ترقیاتی بنک میں معاہدہ

افغان حکومت کو اسلامی ترقیاتی بنک کے ذریعے فنڈز فراہم کیے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے افغانستان میں پولیو کے خاتمے کےلیےاسلامی ترقیاتی بنک کے ساتھ ایک مشترکہ پروگرام پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق معاہدے پر سعودی امدادی ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور اسلامی ترقیاتی بنک کے سربراہ ڈاکٹر محمد بن سلیمان الجاسر نے اتوار کو ریاض میں دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت پولیو کے خاتمے کےلیے افغان حکومت کو اسلامی ترقیاتی بنک کے ذریعے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات تین سال میں سالانہ ایک ملین ڈالر جبکہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن 15 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔
اس معاہدے کا مقصد دنیا میں پولیو کے انسداد کی بین الاقوامی کوششوں میں حصہ ڈالنا، افراد اور معاشرے پراس کے سنگین اثرات کو کم کرنا اور بچوں پر اس کے مضر صحت اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

شیئر: