ماسکو جانے والے سعودی اور خلیجی سیاحوں کی تعداد بڑھنے لگی
ماسکو آنے والے سیاحوں میں 40 فیصد کا تعلق خلیجی ممالک تھا۔(فوٹو: ایس پی اے)
ماسکو سٹی ٹورازم کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس موسم گرما میں ماسکو آنے والے سیاحوں میں 40 فیصد سے زیادہ کا تعلق خلیجی ممالک تھا۔
سبق نیوز کے مطابق سیاحتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشرق وسطی سے ماسکو آنے والے سیاحوں میں 70 فیصد کا تعلق 4 ممالک سے رہا جن میں ترکیہ، ایران ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب شامل تھے۔
رواں برس ماسکو آنے والے سیاحوں کی تعداد گزشتہ برس سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
سال 2024 کے ابتدائی چھ ماہ میں متحدہ عرب امارات سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 3.8 فیصد جبکہ سعودی عرب سے 12.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
روسی سیاحت کے حوالے سے رواں برس ماسکو کی سیاحتی کمپنیوں نے مختلف ممالک کا دورہ کیا جن میں ابوظبی، قطر اورمسقط شامل تھے۔
رواں برس 2024 کے آغاز میں ہی ماسکو کی سیاحتی کمپنیوں نے کویت ، جدہ اور دبئی کے دورے کیے تاکہ دوطرفہ سیاحت کو فروغ دیا جائے اس حوالے سے بہتر نتائج بھی برآمد ہوئے۔