Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوٹ کا فرضی مقدمہ درج کرانیوالا گرفتار

سکندرآباد۔۔۔۔۔تھانہ کاسنہ پولیس نے دھوکہ دہی معاملہ میں ایک شخص کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ملزم انکورنے رپورٹ درج کروائی کہ بعض نائیجیریا کے باشندوں نے اسکی کارچرالی۔پولیس نے رپورٹ درج کرائے جانے پر کارروائی شروع کردی۔تھانہ انچارج جتیندر کمار نے میرٹھ کے کنکرکھیڑا انکور پولیس کو فرضی اطلاع دیکر اپنی گاڑی پر فرضی نمبر پلیٹ لگاکر غیرقانونی طور پر بیچنا چاہتا تھا۔تاہم مخبر کی اطلاع پر گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بعض نائیجرین پر کارچرانے کا الزام لگاکر فرضی مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ وہ فرضی نمبر پلیٹ لگا گاڑی فروخت کرنے کے چکر میں تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف فریب اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

شیئر: