Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای بکس سے بچے اکتاہٹ کا شکار

    نیویارک۔۔۔۔۔بچوں کے دل ای بکس پڑھنے سے بھر گئے ہیں اور وہ واپس دوبارہ  کتابیں پڑھنے لگے ہیں جسکی وجہ سے یورپ کے کئی ملکوں میں کتابوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔پچھلے سال بچوں کی کتابوں کی فروخت 16فیصد بڑھی جبکہ ای بکس کی فروخت 3فیصد کم ہوگئی کیونکہ بچے اسکرین پر پڑھ پڑھ کر بوریت محسوس کرنے لگے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق بچوں دلچسپی کی کتابو ں سے ناشرین کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آبزرور کے مطابق بچوں کا مواد تحریر کرنے والے ادیبوں کو اب زیادہ پسند کیا جانے لگا ہے۔ والدین کو اکثر شکایت رہا کرتی تھی کہ بچے اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر یا گیمز کھیلنے میں گزارتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب بچوں میں کتابیں پڑھنے کی بھوک بڑھتی جارہی ہے۔یہاں تک ہوا ہے کہ دیگر کتابوں کی فروخت کم ہوئی ہے اور ایسے بک اسٹورز جو صرف اس قسم کی کتابیں فروخت کرتے تھے انہیں مایوسی ہورہی ہے۔

شیئر: