Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آتشزدگی انشورنس میں متبادل رہائش فراہم کی جائے گی

دبئی: آتشزدگی کی انشورنس میں متاثرہ فریق کو متبادل رہائش فراہم کی جائے گی۔ دبئی انشورنس اتھارٹی نے تمام انشورنس کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ رہائیشی عمارتوں ، ٹاوروں اور دفاتر میں آتشزدگی کی انشورنس کروانے والوں کو آگ لگنے کی صورت میں متبادل رہائش فراہم کی جائے گی۔ اتھارٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دبئی میں آتشزدگی کی انشورنس کروانے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ حقوق کے تحفظ کے لئے انشورنس کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ انشورنس پالیسی میں اس بات کو شامل کیا جائے کہ آگ لگنے کی صورت میں نہ صرف زرتلافی کی جائے گی بلکہ متاثرہ فریق اگر آگ لگنے کی وجہ سے مکان خالی کرنے پر مجبور ہوتا ہے تو اسے متبادل رہائش بھی فراہم کی جائے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: