دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں پاکستانیوں کا تیسرا نمبر
دبئی: دبئی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والوں میں پاکستانیوں کا تیسرا نمبر ہے۔جنوری 2017سے جون2018ئ تک پاکستانیوں نے 5398تجارتی لین دین کی ہے جس کی مجموعی مالیت7بلین درہم ہے۔ فہرست میں اماراتی شہری اول نمبر پر ہیں جنہوں نے 37.4بلین درہم کی لین دین کی ہے۔ دوسرے نمبر پر ہندوستانی شہری تھے جنہوں نے 20.4بلین درہم کی تجارت کی تھی۔ فہرست میں سعودی شہریوں کا چوتھا نمبر ہے۔