Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ر وہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بند کیاجائے،خواجہ آصف

اسلام آباد...وزیر خارجہ خواجہ آصف نے میانمار میں رو ہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ میانمار میں رو ہنگیا مسلمانوں کا قتل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ر وہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بند کیاجائے۔ پیر کو وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ رو ہنگیا مسلمانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے۔ عالمی برادری سے روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رو ہنگیا مسلمانوں کا قتل عالمی ضمیر کے لئے چیلنج ہے ۔

 

شیئر: