پرینکااور عامر خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ
بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ، ہندوستانی خلا نورد راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم میں عامر خان کے ساتھ کام کریں گی۔پرینکا چوپڑا بالی وڈ کی ان اداکاراو¿ں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے ہالی وڈ میں بھی کامیابی سے اپنا فنی سفر جاری رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے اردو کے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا اور اس کے بعد انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی پیشکش بھی ٹھکرا دی۔لگاتار دو انتہائی اہم فلمیں چھوڑنے کے بعد اب اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ عامر خان کی آئندہ فلم میں پرینکا شامل ہوں گی۔ عامر خان ہندوستانی خلا نورد راکیش شرما کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں اور اس میں مرکزی کردار بھی وہی ادا کریں گے۔ فلم میں پرینکا چوپڑا ،عامر خان کی بیوی کے روپ میں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا سلمان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں تاہم عامر کے ساتھ ان کی یہ پہلی فلم ہوگی۔