وزارت سیاحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں نے مملکت میں 153 ارب ریال خرچ کیے۔
اخبار 24 کے مطابق مملکت میں گزشتہ چند برسوں سے سیاحت میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ مختلف ممالک کے سیاح سعودی عرب کی سیاحت میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
وزارت سیاحت نے مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں میں تفتیشی دورے بڑھا دیےNode ID: 886807
-
سعودی وزیر سیاحت نے جدہ کے تاریخی مقامات کا دورہ کیاNode ID: 887524
وزارت سیاحت کی جانب سے ’روح السعودیہ‘ پروگرام (سعودی عرب جائیں) کے عنوان سے مقامی سیاحت کو فروغ دینے کا پروگرام بھی شروع کیا ہے ۔
مملکت کے مختلف شہروں میں ہوائی اڈوں پر وزارت سیاحت کی جانب سے استقبالیہ کاونٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں سعودی عرب کے سیاحتی مقامات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
وزارت نے مملکت کے مختلف سیاحتی مقامات کو عالمی سطح پرمتعارف کرایا علاوہ ازیں ہوٹل بکنگ سمیت مختلف سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹورگائیڈز بھی مہیا کیے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات کے لیے سیاحتی پیکیجز بھی وزارت کی ویب سائٹ پر متعارف کرائے گئے ہیں۔