عامرخان نے پاکستان میں باکسنگ سپرلیگ کرانے کا اعلان کردیا
اسلام آباد :پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ لیگ اسی سال کرانے کا علان کر دیا جس میں فرنچائز بیسڈ ٹیمیں شامل ہوں گی ۔عامر خان نے اسے ’سپر باکسنگ لیگ‘ کا نام دیا ہے اور توقع ہے کہ یہ اس سال دسمبر میں منعقد کی جائے گی جس میں فرنچائز کی طرز پر مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔ عامر خان کے مطابق ’سپر باکسنگ لیگ‘ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی شامل ہوں گے۔پاکستان باکسنگ لیگ میں ملتان‘ اسلام آباد‘ فیصل آباد، کوئٹہ ‘کراچی ‘پشاور ‘سیالکوٹ اور لاہور کی ٹیمیں شامل ہوں گی جس میں مقامی باکسرز اپنے فن میں مہارت دکھانے کے ساتھ بین الاقوامی سطح کی باکسنگ کے گر سیکھ سکیں گے۔ دریں اثناءعامر خان نے کہاہے کہ فریال کا تعلق اینتھونی جوشوا سے جوڑنا میری غلط فہمی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق باکسر عامر خان نے بتایا کہ فریال پر بیوفائی کا جب الزام لگایا تھا تو اینتھونی جوشوا نے مجھے فورا فون کیا تھاجس پر میں نے عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن جوشوا سے معذرت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری اگلی فائٹ نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں ہوگی اور صرف ایک فائٹ جیت لوں توسب نارمل ہوجائےگا۔عامر خان نے کہا کہ آنے والے اگلے 3برس تک فائٹ کروں گا اور پھر اس کے بعد آرام تاہم 4 یا 5 فائٹس لڑنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔