Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خارجہ پالیسی کی ناکامی سامنے آگئی ، خورشید شاہ

سکھر...قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی سامنے آگئی۔دوست ممالک کو منانے میں بھی ناکام ہوگئے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کتنے عرصے سے کہہ رہی ہے کہ ملک میں خارجہ پالیسی ہے ہی نہیں،مستقل وزیرخارجہ لگایا جائے ۔ خارجہ پالیسی واضح کی جائے مگر حکومت نے ہماری بات نہیں سنی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور اسے ہی دہشتگرد کہا جارہا ہے۔آج خارجہ پالیسی کی ناکامی سامنے آگئی ۔ہند اپنی خارجہ پالیسی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہم اپنے دوست ممالک کو منانے میں بھی ناکام ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم تو میاں صاحب کی پیروی کر رہے ہیں کہ عدالتوں کے فیصلے مانو اور ان پر عمل کرو۔

 

شیئر: