سعودی قیادت کی طرف سے نیو اورلینز حملے میں ہلاکتوں پر افسوس
’سعودی قیادت نے صدر جو بائیڈن سے ہلاکتوں پر تعزیت کے اظہار کے لیے مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ حملے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ہلاکتوں پر تعزیت کے اظہار کے لیے مکتوب روانہ کیے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں دہشت گردی اور شدت کو مسترد کرتے ہوئے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی ہے۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں اور ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘
سعودی قیادت نے حملے میں زخمی ہونے والوں کے لیے جلد شفایابی کی امید ظاہر کی ہے۔