ٹیکساس..... یونیورسٹی آف میڈیکل سینٹر کی ایک تحقیقی ٹیم کا کہناہے کہ رات کی شفٹ میں کام کرنے والے مٹاپے کا شکار ہوتے ہیں اور انکے جسم کی چربی میں اضافہ ہوتا ہے۔ٹیم کا کہناتھا کہ ایسے لوگ جو دن میں کام کرتے ہیں وہ اپنی نقل و حرکت کی وجہ سے چربی پگھلا دیتے ہیں اورانکے جسم میں اتنی زیادہ چربی نہیں بنتی جتنی کہ رات میں کام کرنے والوں کے جسم میں بنتی ہے کیونکہ ان کے نقل و حرکت نہ کرنے سے یہ چربی جمع ہوتی رہتی ہے۔ اگرچہ دن اور رات میں کام کرنے کے نتیجے میں انکے میٹا بولزم میں عدم توازن پیدا ہوتا ہے۔ جسم میں ایک خاص قسم کی پروٹین جمع ہوتی ہے جو اسی چربی سے نکلتی ہے جبکہ بقیہ چربی جسم میں جمع ہوتی رہتی ہے۔ یہی پروٹین انسان کو کام کرنے میں مدد بھی دیتا ہے۔ ایسے لوگ جو رات میں کام کرتے ہیں اور ہمیشہ سفر میں رہتے ہیں زیادہ مٹاپے کا شکا ر ہوتے ہیں اور انہیں ذیابیطس جیسی صورتحال کا سامنا رہتا ہے۔ انہوں نے تقریباً8چوہوں پر اسکا تجربہ بھی کیا۔ یہ کمزور جسامت کے چوہے تھے۔ انہیں 10ہفتوں تک انتہائی چربی والے کھانے کھلائے گئے۔ اس کے بعد انہیں رات میں سلایا گیا اور دن میں جگایا گیا۔ کچھ ہی دنوں میں انکا میٹا بولزم درم برہم ہوچکا تھا اور یہ فربہ ہوچکے تھے۔