Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغی آپریشن کے دوران سیکسا فون بجاتا رہا

نیویارک .... ہمارے قارئین کو یاد ہو کہ ہم نے 6ماہ قبل خبر شائع کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ دماغ کے آپریشن کے دوران مریض وائلن بجاتا رہا تھا اور یوں اسے تکلیف کا احساس تک نہیں ہوا لیکن اب ایک اور خبر روچسٹر سے آئی ہے جہاں ایک شخص اپنے دماغ کے آپریشن کے دوران سیکسا فون بجاتا رہا اور اس دوران ڈاکٹروں نے اسکے دماغ سے انڈے جتنا بڑا ٹیومر نکال لیا۔ ڈان فیبیو نامی اس نوجوان کی عمر 25سال ہے اور ڈاکٹروں نے تجزیے کے بعد اسے بتا دیا تھا کہ اسکے دماغ کے دائیں حصے میں ٹیومر ہے۔ یہی ٹیومر اس کے دماغ کے مختلف حصوں پر دباﺅ بڑھا رہا تھا۔ یہ نوجوان نیویارک میں اسکول کے بچوں کوموسیقی سکھا کر اپنا گزر بسر کرتا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکسا فون بجاتا رہا اور ہم اپنا آپریشن کرتے رہے۔ اس نے ہمیں بتا دیا تھا کہ دماغ کے اس حصے کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے جس کے نتیجے میں اسے موسیقی سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔جب سر میں درد رہنے لگا تھا تو اس نے ا یک نیورولوجسٹ سے رابطہ کیا تھا۔ یونیورسٹی آف روچسٹر کی ایک تحقیقی ٹیم نے فیبیو سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ انکے تجرباتی مرحلے میں شامل ہو۔ فیبیو آپریشن کرانے کیلئے تیار ہوگیا اور جب وہ آپریشن ٹیبل پر تھا تو اس وقت بھی سیکسا فون پر گانے بجاتا رہا اور یوں ڈاکٹروں کو پتہ چلتا رہا کہ انہوں نے دما غ کے اس حصے کو نہیں چھیڑ جو اسے موسیقی سمجھنے اور بجانے پر ا کساتا ہے۔

شیئر: