جدہ اور مکہ مکرمہ سمیت متعدد شہروں میں بارش
’بارش کی وجہ سے بعض نجی سکول بند رہے جبکہ بعض نے آن لائن تدریس کا اعلان کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ اور مکہ مکرمہ کے علاوہ متعدد شہروں میں آج اتوار کو علی الصباح بارش ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ابر آلود موسم اور بارش کی وجہ سے بعض نجی سکول بند رہے جبکہ بعض نے آن لائن تدریس کا اعلان کیا ہے۔
جدہ کے وسطی اور شمالی محلوں میں موسلادھار جبکہ مشرقی علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی ہے۔
دوسری طرف سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حائل اور مشرقی ریجن میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’نجران ریجن کے متعدد شہروں میں موسلادھار بارش، تیز ہوا اور گرج چمک رہے گی‘۔