اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے این اے120ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پنجاب کے صوبائی وزیر بلال یاسین کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 7 ستمبر تک دوبارہ جواب طلب کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ این اے120میں ن لیگ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ نااہلی کیلئے شوکاز نوٹس جاری کریںگے۔ حکمراں جماعت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گی تو باقی لوگ بھی کریں گے۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود نے الیکشن کمیشن کے سیکرٹری سے ملاقات کی اور انہیں تحریک انصاف کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود نے کہا کہ ن لیگ انتخابی مہم میں سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین انتخابی مہم میں حصہ نہ لینے کا حلف نامہ جمع کرانے کے باوجود مہم چلا رہے ہیں۔