Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپاہی مقبول حسین کے حالات زندگی پرتاریخی ڈرامہ

حب الوطنی پر مبنی ڈرامے مختلف ادوار میں نشر ہوتے رہے ہیں جنہوں نے مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کی۔پاکستان میں ڈرامے کی تاریخ لگ بھگ50 سال پرانی ہے جس میں بیشتر اوقات سماجی مسائل یا طنز و مزاح پر ہی توجہ مرکوز رکھی گئی مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ حب الوطنی پر مبنی ڈرامے بھی مختلف ادوار میں نشر ہوتے رہے ہیں ۔سپاہی مقبول حسین پاکستان کی تاریخ کا وہ باب ہے جو 4 دہائیوں تک بند رہنے کے بعد کھلا تو اس نے پوری قوم میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔40 سال تک ہندوستان کی قید میں رہنے والے پاکستانی سپاہی مقبول حسین کے حالات زندگی پر ڈرامہ سیریل آئی ایس پی آرکے تعاون سے تیار کیاگیا تھا جس میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح آزاد کشمیر رجمنٹ میں شامل یہ سپاہی 1965ءکی پاک انڈیا جنگ کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔حسن نیازی نے نوجوان مقبول حسین کا کردار ادا کیا جبکہ حیدر امام رضوی نے اس کی ہدایات دیں۔ڈرامے میں دکھایا گیا تھا کہ اس سپاہی سے اس کی شناخت معلوم کرنے کے لئے کتنا تشدد کیا گیا مگر وہ ہمیشہ جواب میں ایک نمبر 335139 ہی لکھتا رہا۔ تشدد کے دوران اس کی زبان اور ناخن بھی اکھاڑے گئے۔40سال بعد 2005ءمیں جب ہندوستان سے سول قیدیوں کے تبادلے کے دوران مقبول حسین کو بھی واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیا گیا تو ان کے ماں باپ اور بھائی سب دنیا سے جاچکے تھے۔ اس ڈرامے کے آخر میں حقیقی سپاہی مقبول حسین کو دکھایا گیا جسے پاک فوج کی جانب سے احترام و اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: