Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ خان ' ورنہ' کے مرکزی کردار میں

پاکستانی و ہندوستانی فلموں کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان ایک نئی پاکستانی فلم ' ورنہ ' میں مرکزی کردار میں نظرآئیں گی، فلم کا ایک نیا پوسٹر حال ہی میں منظرعام پر آیاہے جس میں ماہرہ کو ایک سنجیدہ انداز میں دکھایاگیاہے۔ ماہرہ کے فینز کیلئے خبر ہے کہ ماہرہ ایک بار پھر پاکستانی فلمساز شعیب منصور کی نئی فلم ' ورنہ' میں کام کرنے کی تیاریوں میں ہیں۔ اس سے قبل ماہرہ نے شعیب منصور ہی کی ماضی کی فلم ' بول ' سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔لالی وڈ انڈسٹری کی یہ نئی فلم نومبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: