Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی حکومت نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، اقوام متحدہ

ریاض .....بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے واضح کیا ہے کہ شامی نظام ِ حکومت نے اپنے شہریوںکےخلاف کیمیکل ہتھیار استعمال کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔یہ وضاحت اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کونسل سے تعلق رکھنے والے تحقیقاتی کمیشن نے تازہ ترین رپورٹ میں کی ہے۔تحقیقات یکم مارچ سے 7جولائی 2017ءکے دوران کی گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شام میں تشدد کا سلسلہ واضح شکل میں مسلسل جاری ہے۔ شامی نظام ِحکومت تمام شہریوں کے حقو ق پامال کررہا ہے۔ اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں کے شہریوں کےخلاف کیمیکل ہتھیار جان بوجھ کر استعمال کئے جارہے ہیں۔
 

شیئر: