Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا ہماری کامیابیوں کو تسلیم کرے،ائیر چیف

اسلام آباد...ائیرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے شہداءاور غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہیں مشعل راہ بنا کر قومی سالمیت وخودمختاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ائیرچیف مارشل سہیل امان نے جمعرات کویوم فضائیہ پرخصوصی پیغام میں کہا کہ ملک کی سالمیت وخودمختاری کے لئے پاک فضائیہ کے جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔جس طرح شہداءنے قربانیاں دیکر ملک کی سالمیت کو یقینی بنایا اسی طرح ہم بھی ملک کی سالمیت وخودمختاری اور آزادی کو ہرصورت یقینی بنائیں گے ۔ دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے۔ائیرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے عوام کے شانہ بشانہ ضرب عضب آپریشن میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ دہشتگردوں کی کمر توڑدی۔دنیا ہماری کامیابیوں کو تسلیم کرے اور بے جا تنقید سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں۔ ملک کی فضائی حدود کی حفاظت،سلامتی وخودمختاری اور آزادی کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جسے ہر صورت ممکن بنائےں گے ۔

 

شیئر: