Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال 1600سے زائد پاکستانی رضاکاروں نے کام کیا

حجاج کو وہیل چیئر سے مناسک کی ادائیگی میں مدد کی،رہائش پر پہنچایا
طائف(ابو علی بڈانی)گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی 1600سے زائد پاکستانی رضاکاروں نے مشاعر مقدسہ میں حجاج کی خدمت بڑھ چڑھ کر کی۔ انکا تعلق مملکت کے مختلف شہروں اور قصبوں سے تھا۔ انکی 100ٹیمیں منیٰ کے 250سے زائد مقامات پر حجاج کی رہنمائی کرتی رہیں۔ سن رسیدہ ، بیمار ، معذور حجاج اور کمزور خواتین کو وہیل چیئر پر بٹھا کر حج اعمال کی ادائیگی میں تعاون دیا۔ راستہ بھول جانے والوں کو انکے خیموں تک پہنچایا۔ پاکستانی رضاکار 12، 12گھنٹے کی 2شفٹوں میں حجاج کی خدمت کرتے رہے۔ چند برس قبل اس کار خیر کی شروعات معروف سماجی شخصیت انجینیئرحاجی نواز اور وسیم نے چند افراد کے ساتھ کی تھی۔
 

شیئر: