لندن ....سائنسدانوں نے ایسی ایپ تیار کی ہے جس کی مدد سے آپ گھر بیٹھے معمولی بیماریوں کا بھی پتہ لگا سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ علاج نہیں کرسکے گی مگر آپ کو لامحالہ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑیگا ۔ آپ اپنے موبائل فون کے ذریعے اپنے دل کی دھڑکن، ذیابیطس اور اسی قسم کی کئی بیماریوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور یہ بھی پتہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کا بلڈ پریشر کتنا ہے۔ اب اس میں ایک نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ ایسی ایک ایپ تیار کی گئی ہے جس سے آپ صرف 60سیکنڈ میں اپنے دل کا چیک اپ کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ انہوں نے ایسا ”انقلابی“ نظام تیار کیا ہے جس کے نتیجے میں مریض کی گردن کا تجزیہ کرکے اس کے خون کی گردش معلوم کرسکتے ہیں۔ اس ایپ کے نتیجے میں دل کی دھڑکن بھی معلوم ہوسکے گی۔ خون کی گردش کا علم صرف ایک منٹ میں ہوسکے گااو ریوں وہ عمل جو 45منٹ کے الٹرا ساﺅنڈ کے نتیجے میں معلوم ہوتا ہے صرف ایک منٹ میں پتہ لگ جائیگا۔اس کےلئے آپ کے پاس اسمارٹ فون ہونا چاہئے۔ جسکا کیمرہ مریض کی گردن پر ایک منٹ کے لئے لگایا جاتا ہے او راس سے دوران خون مانیٹر کیا جاتا ہے۔ یوں یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ دل کی شریانوں میں کتنی رکاوٹ ہے۔