Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجرم گرمیت کے ڈیرے میں سرچ آپریشن شروع

سرسا۔۔۔۔۔پنجاب ہریانہ ہائیکورٹ کے حکم پر 3دن بعد آج ہریانہ پولیس نے سرسا کے ڈیرے میں تلاشی مہم شروع کردی۔ سرچ آپریشن ہائی کورٹ کی طرف سے کمیشن بنائے گئے ریٹائرڈ جج کے ایس پوار کی نگرانی میں شروع کیا گیا ہے۔ہریانہ پولیس کے 5ہزار اہلکاروں کے علاوہ فوج کی 4بٹالین نے ڈیرے میں داخل ہوکرکارروائی  شروع کردی ۔ سرچ آپریشن کیلئے ٹریکٹر ٹرالی ،دروازوں کے تالے توڑنے کی ہر ٹیم میں لوہار اور میکینک بھی شامل کئے گئے ۔700ایکڑ پر محیط ڈیرے میں سرچ آپریشن کیلئے 10زون میں تقسیم کیا گیا ہے ۔آپریشن کے دوران 2سربمہر کمروں کو توڑا گیا جس سے قابل اعتراض اشیاء برآمد ہوئیں،دیگر 2کمروں کو سیل کردیا گیا۔ڈیرے سے بھاری مقدار میں نقدی ،پلاسٹک کرنسی ،اسلحہ،کمپیوٹرز ، لیپ ٹاپ ، ہارڈڈ سک اور جنگلی جانور بھی براور دیگر سامان کوبھی فوج نے قبضے میں لے لیا ۔دریں اثناء دوسری ٹیم گرمیت کے میڈیٹیشن ہال ، چرچ ، پرنٹنگ پریس اور گیسٹ ہاؤس کی تلاشی لے رہی ہے۔ ڈیرے کی تلاشی میں مدد کیلئے رڑکی سے فارنسک ٹیم بھی پہنچ گئی ہے ۔ سرچ آپریشن ٹیم کے ساتھ محکمہ جنگلات کا دستہ بھی شامل ہے جنہیں ہرن اور دیگر جانور بھی ملے ہیں۔ فی الحال ڈیرے میں سرچ آپریشن کا کام جاری ہے۔

شیئر: