رادھیکا آپٹے بھی 32 بہاریں دیکھ چکیں
بالی وڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے بھی 32 بہاریں دیکھ چکیں۔ اداکارہ رادھیکا نے ہندوستانی تھیٹر ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا 2005 میں فلم ' واہ لائف ہوتوایسی' سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔2015 میں اداکار ورون دھوان کےساتھ فلم ' بدلاپور' میں ان کی اداکاری کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔2016 میںریلیز ہونےوالی فلم ' پارچڈ' میں رادھیکا کو لاس اینجلس میں منعقد ہونےوالے ہندوستانی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا۔اداکارہ رادھیکانے کئی مختصر دورانئے کی فلموں میں کام کیاجبکہ ہندی سمیت تیلگو، مراٹھی اور تامل فلموں میں کام کرچکی ہیں۔