Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس اسٹینڈ کی چھت گرنے سے 9افراد ہلاک،10زخمی

کوئمبٹور۔۔۔۔تمل ناڈو میں کوئمبٹور کے نزدیک بس اسٹینڈ کی چھت گرجانے سے 9افراد ہلاک اور 10سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ یہاں سے تقریباً25کلومیٹر دور سونا نور قصبہ میں پیش آیا۔حادثے میں 9افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 10سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ پولیس  نے  لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

شیئر: