Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان کو زائرہ وسیم کی اداکاری بھاگئی

بالی وڈ کے اداکار عامر خان یوں تو اپنی اداکاری سے مسٹر پرفیکٹ کہلاتے ہیں مگر انہیں نئی اداکارہ زائرہ وسیم کی اداکاری خوب بھاگئی ہے وہ زائرہ کی اداکاری سے کافی متاثر ہیں۔ اداکارہ نے پہلے فلم دنگل میں عامر خان کےساتھ کام کیا تھا اب وہ عامر کی ہی نئی فلم' سیکرٹ سپراسٹار' میں ایک بار پھر سینما اسکرین پر نظر آئیں گی۔ عامر خان اپنی فلم میں لیڈ رول اداکرنےوالی زائرہ وسیم کے معترف ہوگئے ہیں۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا ہے کہ زائرہ نہ ہی گلوکارہ ہے اورنہ ہی کوئی ریسلر مگر انہوں نے دونوں فلموں کیلئے کردار کیلئے باقاعدہ ٹریننگ لی اورباقاعدہ گٹار بجانا سیکھا ہے۔ زائرہ نے فلم میں ایک گلوکارہ بننے کیلئے کافی محنت کی ہے اور وہ اس کردار میں ڈھل گئی ہیں۔
 
 
 
 

شیئر: