Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ اور ایشوریہ کی نئی فلموں کیلئے تیاریاں

بالی وڈ کی دو مشہور ہیروئنز کرینہ کپور اور ایشوریہ رائے بچن فلموں سے کچھ عرصے کی دوری کے بعد اب پھر سے اپنی نئی فلموں کی تیاریوں میں جت گئی ہیں۔ حال ہی میں دونوں اداکاراوں نے اپنی اپنی فلموں کیلئے شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کردیاہے۔ میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی نئی فلم ' ویرے دی ویڈنگ' اور ایشوریہ نے 'فینے خان' کی عکسبندی شروع کردی ہے۔اداکارہ کرینہ کپور سیف علی خان سے شادی کے بعد بیٹے کی ولادت تک بالی وڈ انڈسٹری سے دور رہیں ،حال ہی میں کرینہ نے نئی فلم کے سیٹ سے ایک سیلفی بناکر انپے فینز کےلئے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپ لوڈ کی ۔ایشوریہ رائے کےساتھ 'فینے خان' میں انیل کپور اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ایشوریہ نے گزشتہ برس فلم ' اے دل ہے مشکل' میں رنبیر کپور کےساتھ کام کیا تھا۔ ان کی فلم کافی مقبول رہی تھی۔
 
 
 
 
 

شیئر: