یو ایس اوپن: وینس ولیمز بھی ہار گئیں
نیو یارک: سال کے ا ٓخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے اور 2مرتبہ کی یو ایس اوپن چیمپیئن اور مجموعی طور 7گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کو نا تجربہ کار ہموطن حریف سلون اسٹیفنزنے فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا جبکہ ویمنز سنگلز کے دوسرے سیمی فائنل میں بھی امریکی کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ تھا جس میں میڈیسن کیز نے کوکو وانڈیویگے کو ہراتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے وینس ولیمز کو شکست دے کر یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔نیو یارک میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز کے سیمی فائنل میں امریکہ کی وینس ولیمز کا مقابلہ ہم وطن سلون اسٹیفنز سے تھا۔ان سیڈڈ سلون اسٹیفز نے پہلے سیٹ میں وینس ولیمز کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے یہ سیٹ آسانی کے ساتھ6-3کے اسکور سے جیت لیا۔تجربہ کار وینس ولیمز دوسرے سیٹ میں6-0 سے کامیابی حاصل کرکے میچ برابر کرتے ہوئے کھیل میں واپس آئیں ۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور کانٹے کا مقابلہ ہوا،جہاں اسٹیفنز نے 7-5سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔اس سال یہ تیسرا موقع ہے جب وینس ولیمز گرینڈ سلام ٹائٹل کے اتنے قریب پہنچ کر شکست سے دوچار ہوئیں۔ قبل ازیں وہ آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن کے فائنل میں شکست سے دوچار ہوئیں۔ فائنل میں سلون اسٹیفنز کا مقابلہ ہموطن میڈیسن کیز سے ہوگا جنہوں نے کوکو وانڈیویگے کو بآسانی 6-1 اور 6-2 سے مات دی۔80کی دہائی کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب کسی گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چاروں کھلاڑیوں کا تعلق ایک ہی ملک سے تھا ۔