مہاجرین کو پناہ دینے پر مجبور کرنا تشدد ہے،ہنگرین وزیراعظم
بڈاپسٹ.... ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے یورپی یونین کے مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کے منصوبے کو پھر سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگری کو مہاجرین قبول کرنے پر مجبور کرنا یکجہتی نہیں بلکہ ’تشدد‘ کے مترادف ہے۔2015 میں یورپی یونین نے ترکی اور یونان پر مہاجرین کا بوجھ کم کرنے کےلئے ایک لاکھ ساٹھ ہزار مہاجرین کو یونین کے دیگر رکن ممالک میں منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے اس فیصلے کے ردِ عمل میں کہا کہ یورپی یونین کے رکن کے طور پر عدالت کا فیصلہ قبول کرنا پڑے گا، لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ ہنگری مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار کرنے کی اپنی پالیسی تبدیل کر دے گا۔