سعودی ، مصری مشترکہ عسکری مشقیں ’السھم الثاقب ‘
مشقوں میں فضائی دفاعی یونٹ کے دستے بھی شرکت کریں گے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ، مصری مشترکہ عسکری مشقیں ’السھم الثاقت 2024 ‘ مصر میں کل سے شروع ہوں گی۔ سعودی فورسز کے یونٹس مشقوں میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشترکہ مشقوں کا آغاز 9 نومبر سے ہوگا جو 21 نومبر کو ختم ہوں گی۔ مسلح افواج کے تربیتی اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل عادل البلوی نے بتایا کہ مشقیں معمول کا حصہ ہیں جن کا مقصد فوجی مہارتوں کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفیض ہونا ہے ۔
جنرل البلوی کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ مشقوں میں بری ، فضائی اور بحری دستے شرکت کررہے ہیں جبکہ ایئرڈیفنس فورسز بھی اپنی تمام قوت کے ساتھ ان مشقوں کا حصہ ہو گی۔
واضح رہے سعودی فورسز کے دستے جمعہ کی شام مصر کے شہر سفاجا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کل سنیچر سے اپنی معمول کی عسکری مشقوں کا آغاز کریں گے۔