Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ سمیت مختلف شہروں میں بارش

تبوک ریجن میں بارش کا سلسلہ چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا(فوٹو، ایس پی اے)
مملکت کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مدینہ منورہ ، الباحہ ، جازان و دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض جگہ موسلا دھار بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی ۔
موسمیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ ، عسیر ، تبوک ، مکہ ریجن کے بعض علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے۔
مدینہ منورہ شہر اور مضافات میں کہیں ہلکی جبکہ کہیں موسلا دھار بارش ہوئی ۔ شاہراہوں پر تیز ہوا کے جھکڑ بھی چلے جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوئی ۔
موسمیاتی مرکز کے مطابق عسیر ریجن میں تیز ہوا کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش ہوئی جس کا سلسلہ بارق ، رجال المع ، محایل ، الحرجہ ، الربوعہ ، سراۃ عبیدہ اور ظھران الجنوب تک پھیل گیا۔
ابھا ، احد رفیدہ ، خمیس مشیط ، النماص ، بلقرن اور القمحمہ میں بارش کا سلسلہ جمعے کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ تبوک ریجن میں بھی جمعرات کی شب شروع ہونے والی بارش جمعہ کو بھی جاری رہی۔ توقع ہے کہ یہ سلسلہ چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

شیئر: