ممبئی میں لڑکی کو چلتی ٹرین سے پھینک دیا گیا
ممبئی۔۔۔۔۔ممبئی کے مضافات میں واقع ویرارریلوے اسٹیشن کے قریب لوٹ مار کی واردات کرنیوالے لٹیروں کے سامنے ڈٹ جانے والی لڑکی کو لٹیروں نے چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا۔اس سے لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق نالاسوپار ا علاقہ کی19سالہ کومل چون رات10بجے لوکل ٹرین سے گھر واپس جارہی تھی کہ لٹیرے بوگی میں چڑھ گئے اور مسافروں سے لوٹ مار شروع کردی۔ لٹیروں نے کومل سے بھی پیسے چھینے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر لٹیروں نے اسے چلتی ٹرین سے نیچے دھکا دیدیااور وہ پٹری پر جاگری ۔خوش قسمتی سے اس وقت کوئی ٹرین اس پٹری پر نہیں آرہی تھی ۔ کومل کو کندھوں اور گھٹنوں پر شدید چوٹ آئی ۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے لٹیروں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔