Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گزشتہ ماہ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے 60 لاکھ کارروائیاں

سب سے زیادہ اقاموں کی تجدید اورایگزٹ ری انٹریز جاری کرائی گئیں (فوٹو، ایکس اکاونٹ )
وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل سروسز پلیٹ فارم ’ابشر‘ کے ذریعے گزشتہ ماہ کے دوران 60 لاکھ سے زائد اقامہ کی تجدید و ایگزٹ ری انٹری و دیگر کارروائیاں کی گئیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ابشر پلیٹ فارم پر گزشتہ ماہ نومبر سعودی شہریوں اور مقیمین کی جانب سے 2024 میں 60 لاکھ 2 ہزار سے زائد کارروائیاں کی گئی۔
ابشر پلیٹ فارم کے انفرادی پورٹل کے ذریعے کی جانے والی کارروائیوں کی تعداد 36 لاکھ 18 ہزار تھیں جبکہ تجارتی اور حکومتی سیکٹر کے لیے ابشر پورٹل پر کی جانے والی کارروائیاں اس کے علاوہ رہیں۔
ابشرپلیٹ فارم پر جوازات کے پورٹل پر سب سے زیادہ کارروائیاں اقامے کی تجدید کی ہوئیں جن کی تعداد 3 لاکھ 618 رہی جبکہ 80 ہزار 672 افراد کا خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) جاری کیا گیا علاوہ ازیں بیرون ملک گئے ہوئے 18 ہزار 896  تارکین کے ایگزٹ ری انٹری کی توسیع  ابشر کے ذریعے کی گئی۔
کفالت کی تبدیلی کے لیے 10 ہزار 982 افراد کو سہولت فراہم کی گئی جبکہ 8 ہزار 648 فائنل ایگزٹ ویزے کینسل کیے گئے اور 5 ہزار 120 فائنل ایگزٹ ویزے جاری کیے گئے۔

ابشر پر ٹریفک پولیس خدمات کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے(فوٹو، ایکس )

واضح رہے وزارت داخلہ کے پلیٹ فارم ابشر کے ذریعے نہ صرف اقامے کا اجرا ، تجدید ، ایگزٹ ری انٹری ، فائنل ایگزٹ و امیگریشن سے متعلق دیگر امور انجام دیئے جاتے ہیں ۔
ابشر پلیٹ فارم پر ٹریفک پولیس کی سروسز بھی مہیا کی جاتی ہیں جن میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا و تجدید ، گاڑی کے ملکیتی کارڈکی تجدید ، گاڑی خریدنے پر ملکیتی کارڈ کا اجرا، نمبر پلیٹ کے حصول کےعلاوہ دیگر سروسز بھی ابشر پلیٹ فارم پرمہیا کی جاتی ہیں ۔

شیئر: