Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ائمہ حرم کے تحائف نے ضیوف الرحمان کو خوشی سے نہال کر دیا

    مکہ مکرمہ- - - - - مسجد الحرام کے ائمہ کرام شیخ ڈاکٹر فیصل بن جمیل غزاوی ، شیخ ڈاکٹر عبداللہ عواد  الجہنی او رشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ نے ضیوف الرحمان کو تحائف پیش کر کے خوشی سے نہال کر دیا۔ ضیوف الرحمان نے پیار بھرے الوداعی کلمات سن کر اور تحائف ملنے پر ائمہ حرم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے امسال "حاجی اور زائر کی خدمت،ہمارے لئے باعث ناز"عنوان کے تحت ضیوف الرحمان کیلئے خصوصی مہم چلا رکھی ہے۔ اسکے خوشگوار اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔حجاج نے کبھی سوچا نہ تھا کہ ان کی ملاقات حرم شریف کے کسی امام سے کبھی ہو سکے گی۔ وہ جب کسی امام حرم کو خود اپنی طرف بڑھتا ہوا دیکھتے ہیں تو دل کی گہرائیوں سے خوش ہو جاتے ہیں۔ وہ ان کی ہمکلامی اور ان کی طرف سے دئیے جانے والے تحائف کو انمول نعمت سمجھ رہے ہیں۔

شیئر: