Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کی پہلی ترجیح صحت

قاہرہ .... رائے عامہ کے عالمی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک اور سعودی شہریوں کی پہلی ترجیح صحت ہے جبکہ مغربی ممالک میں رہنے والوں کی پہلی ترجیح محبت ہے۔ یوجوف عالمی ویب سائٹ نے رائے عامہ کا جائزہ تیار کرایا جس میں 17ممالک کے 18ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔ عام طور پر لوگوں کی اولیں ترجیحات میں 12اشیاءشامل ہیں مگر مشرقی اور مغربی ممالک کے باشندوں کے یہاں درجہ بندی مختلف ہے۔ جائزے میں جرمنی، آسٹریلیا، فن لینڈ ، برطانیہ، ناروے، فرانس، امریکہ، سویڈ ن اور ڈنمارک کے باشندے شامل رہے جبکہ مشرقی ممالک میں مملکت، امارات، چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے شہری شامل کئے گئے۔ مغربی ممالک کے باشندوں کی اولیں ترجیح پیار کی تلاش ، صحت دوسرے ، دولت تیسرے، خاندانی سکون چوتھے ، بیکاری پانچویں، نجی گھر چھٹے، روحانی سکون ساتویں، ملازمت میں کامیابی آٹھویں اور طاقتور ہونا آخری نمبر پر آیا۔ مشرق کے لوگوں میں پہلی ترجیح صحت، دوسری دولت، تیسری خاندان، چوتھی ملازمت میں کامیابی، پانچویں روحانی سکون، چھٹی محبت، ساتویں نجی گھروغیرہ سامنے آئیں۔
 

شیئر: