ورلڈ الیون:ہاکی اسٹیڈیم میں 20 بستروں کا عارضی اسپتال
لاہور: ورلڈ الیون سے پاکستانی ٹیم کے کرکٹ میچز کے دوران قذافی اسٹیڈیم سے ملحق نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں لاہور جنرل اسپتال کی طرف سے 20بیڈز پر مشتمل عارضی اسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں 24گھنٹے مختلف شعبوں کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف ڈیوٹی پر موجود ہوں گے جبکہ میڈیکل کے علاوہ آرتھو ،سرجیکل ،انستھیزیا اور نیوروسرجری کی سہولیات بھی مہیا ہوں گی ،اس عارضی اسپتال میں ہر طرح کی ادویات کے علاوہ بلڈ بینک میں مختلف گروپس کاوافر خون دستیاب ہو گا ۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے ایم ایس جنرل اسپتال ڈاکٹر غلام صابر کے ہمراہ عارضی اسپتال کا دورہ و معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں و طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ یہاں طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، اس عارضی اسپتال میں آپریشن تھیٹر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام ضروری انتظامات موجود ہوں گے، یہ عارضی ہسپتال 10سے15ستمبر یعنی 5دنوں کےلئے فنکشنل ہو گا ،