Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے اقوام متحدہ کی اپیل

     نیو یارک .... اقوام متحدہ نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوںکی مدد کیلئے فوری طور پر 7 کروڑ70 لاکھ ڈالر درکار ہیں۔ خوراک، پانی اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ میانمار میں ایک اندازے کے مطابق10 لاکھ روہنگیا مسلمان ہیں۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے ایچ محمد علی نے کہا ہے کہ میانمار کے شورش زدہ صوبے راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ اتوار کو ڈھاکا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک میانمار میں جاری تازہ تشدد کے نتیجے میں کم ازکم 3 لاکھ روہنگیا باشندے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مغربی ممالک اور عرب ریاستوں کے سفارتکاروں سے ملاقات میں روہنگیا مہاجرین کے لئے فوری امدادی کارروائیوں  پر بات چیت بھی کی۔ ادھرمیانمار نے یکطرفہ جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوںسے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہماری بات چیت کی کوئی پالیسی نہیں ۔

شیئر: