راولپنڈی ...راولپنڈی چکری انٹر چینج کے قریب منگل کی صبح مسافروں سے بھری وین سیمنٹ سے لدے ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی۔4 بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔مسافر وین جھنگ سے راولپنڈی آرہی تھی ۔ مرنے والے مسافروں کی لاشیں نا قابل شناخت ہیں۔ ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق وین میں موجود سی این جی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی ۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ تمام مسافر زندہ جل گئے۔تحقیقات شروع کردی گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور کو اونگھ آجانے سے حادثہ پیش آیا۔ وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔