Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شوری کونسل اور یورپی یونین میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

یورپی وفد نے مملکت کے وژن 2030 کی بھی تعریف کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل کے نائب سپیکر مشعل السلمی سے بدھ کو ریاض میں یورپی یونین کی سیاسی اور سکیورٹی کمیٹی کے وفد نےملاقات کی جس کی سربراہی کمیٹی کی سربراہ ڈیلفائن پرانک کر رہی تھیں۔
وفد میں یورپی یونین کے 27 رکن ملکوں کے سفیر، خلیج کےلیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے لوئیگی دی مائیو اور مملکت میں سعودی سفیر کرسٹوف فرناود شامل تھے۔
مشعل السلمی نے شوری کونسل کی نگرانی اور قانون سازی کے کردار کو اجاگر کیا اور تعاون مضبوط بنانے میں پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

وفد نے ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)

ایس پی اے کے مطابق یورپی یونین کے وفد نے مملکت کی اہم پیش رفت اور سعودی وژن 2030 کی تعریف کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط تعلقات، شوری کونسل اور یورپی یونین میں تعاون بڑھانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں یورپی یونین کے وفد نے ریاض میتں گلوبل سینٹر فار کمبیٹنگ ایکسٹریمسٹ آئیڈیالوجی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتہا پسندی سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وفد نے ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی۔

شیئر: