ٹویٹر جلد ٹویٹ اسٹورم کا فیچر متعارف کروائے گا
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس سے ایک وقت میں کئی ٹویٹس کرنا ممکن ہو سکے گا۔ کسی موضوع سے متعلق لمبی بات کرنے کے لئے ایک ٹویٹ کرکے اسکے رپلائی میں کئی ٹویٹس کرنے کے بجائے اب ایک ساتھ ہی پوری بات لکھ کر ٹویٹ کی جا سکے گی۔ ٹویٹر خود اس بات کو ٹکروں میں تقسیم کرکے ترتیب وار پوسٹ کرے گا۔ٹویٹر کی جانب سے نئے فیچر سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹویٹر پر صرف 140 حروف پر مبنی ٹویٹ ہی کی جا سکتی ہے۔