Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹویٹر کی نئی پالیسی تنقید کی زد میں

ٹویٹر کی نئی ٹرمز آف سروس نے صارفین کے درمیان غم وغصہ پیدا کر دیا ہے جس میں ٹویٹر نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ دیگر کمپنیاں ، آرگنائزیشن یا افراد ٹویٹر کے صارفین کی جانب سے پوسٹ کئے جانے والے مواد کو استعمال کرسکتے ہیں اور دوبارہ شائع کر سکتے ہیں۔ ٹویٹر اس کے بدلے صارف کو کسی قسم کا معاوضہ فراہم نہیں کرے گا ۔ اس پالیسی پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اسے حقوق کے خلاف ورزی سمجھا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ ٹویٹر نے اپنی پالیسی میں چند مزید تبدیلیاں کی ہیں۔ اب ٹویٹر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی پوسٹ کو خود ڈیلیٹ کر دے گا۔ اس کے ساتھ پالیسی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے کم از کم 30 روز پہلے صارفین کو مطلع کیا جائے گا۔
 

شیئر: