فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاں ننھی پری کی آمد
لندن : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر بیٹی نے جنم لیا ہے جس کی اطلاع انہوں نے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے اپنے تمام مداحوں کو دی۔وہ ان دنوں لندن میں اپنی بیوی کے ساتھ ہیں۔ امید ہے ورلڈ الیون سے حالیہ سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں وہ ٹیم کو جائن کر لیں گے۔ اپنی اور نومولود بیٹی کی تصویر کے ساتھ محمد عامر نے لکھا کہ ”شکر الحمدللہ، میں اللہ کی رحمت سے نوازا گیا ہوں“۔ کرکٹ اسٹار کے اس ٹویٹ کے بعد دنیا بھر میں موجود مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ عامر کے گھر آنے والی نئی مہمان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ کرکٹر محمد عامر گزشتہ سال ستمبر میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔